16

انسٹا گرام کا ڈائریکٹ میسجز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

انسٹا گرام میں ڈی ایمز کو اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈی ایمز اس فوٹو شیئرنگ ایپ میں ڈائریکٹ میسجز ان باکس کو کہا جاتا ہے۔

میٹا کی جانب سے ایسے نئے ٹولز متعارف کرائے جا رہے ہیں جو صارفین کو میسجز ریکوئسٹ فلٹر کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

آسان الفاظ میں جن میسجز ریکوئٹس کو فلٹر کیا جائے گا وہ مین ان باکس میں نظر نہیں آئیں گے۔

یہ نئے ٹولر ویریفائیڈ اکاؤنٹس، برانڈز، کریٹیرز اور دیگر عناصر کو مدنظر رکھ کر میسج ریکوئسٹس کو فلٹر اور sort آؤٹ کریں گے۔

اس سے صارفین کو ان میسجز کو شناخت کرنے میں مدد ملے گی جن کا جواب دینا ضروری ہوگا۔

انسٹا گرام کا ڈائریکٹ میسجز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

یہ فیچر اس طرح کا کام کرے گا / فوٹو بشکریہ میٹا

 

اس کے ساتھ ساتھ اسٹوری ریپلائیز کے نام سے ایک نیا فولڈر بھی انسٹا گرام کا حصہ بنایا جا رہا ہے جس سے ایک ہی جگہ اسٹوری ریپلائیز تک رسائی ممکن ہو جائے گی۔

کمپنی کے مطابق یہ تبدیلیاں دنیا بھر کے صارفین کی آرا کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہیں جن کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ ڈی ایمز کو منظم رکھنا کافی مشکل ثابت ہوتا ہے۔

انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ اگرآپ ریکوئسٹ ان باکس پر جائیں  تو وہاں کئی بار متعدد میسجز موجود ہوتے ہیں، اسی لیے ہم نے انہیں فلٹر کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔

sort اینڈ فلٹرز آپشنز ان باکس کے ٹاپ پر نظر آئیں گے۔