14

لوگوں کو میرا مذاق برا لگ جاتا ہے: شاہ رخ خان کا اعتراف

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اعتراف کیا ہے کہ ان کا مذاق کرنا لوگوں کو برا لگ جاتا ہے۔

شاہ رخ خان نے لوکارنو فلم فیسٹیول کے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اب بہت زیادہ حساس ہو گئے ہیں، اگر انسان مذاق  کرے تو کسی نہ کسی کو برا لگ جاتا ہے، اس لیے آج کل حسِ مزاح نہ ہونا بہتر ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرے اندر قدرتی طور پر مزاح کی حس موجود ہے اور میں لوگوں کو ہنسا سکتا ہوں لیکن میری ٹیم مجھ سے ہمیشہ کہتی ہے کہ لوگ میرے مذاق کو سمجھتے نہیں ہیں۔

شاہ رخ خان نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں مزاحیہ فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں لیکن میرا مزاحیہ انداز ہمیشہ قبول نہیں کیا جاتا۔