17

پنجاب: ڈینگی کے 122 نئے کیسز رپورٹ

محکمۂ صحت پنجاب نے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے ڈینگی کے کیسز کی تعداد بتا دی۔

محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ڈینگی کے 122 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب میں رواں سال اب تک 9 ہزار 893 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔