29

اکتوبر کے آخر تک انٹرنیٹ میں سست روی ختم ہو جائے گی،پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے آخر تک انٹرنیٹ میں خلل اور سست روی ختم ہو جائے گی۔

پی ٹی اے کے ذرائع کے مطابق 20 اکتوبر تک ویب مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب اور اپ گریڈیشن مکمل ہو جائے گی۔ڈبلیو ایم ایس کی تنصیب سے انٹرنیٹ سسٹم پر حملے کو بھی روکا جا سکے گا۔

پی ٹی اے کے ذرائع کے مطابق اپ گریڈیشن سے 8 سے 9 ٹیرا بائٹ تک کی گنجائش کا انتظام کیا جاسکے گا۔

پی ٹی اے کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب کا آغاز 2019ء میں ہوا تھا۔