3

اداکارہ امرخان نے پاکستانیوں کو"جاہل قوم"قرارکیوں دیا؟

اداکارہ امرخان نےپاکستانی انڈسٹری میں ایک اداکار کا دوسرے اداکار پر تبصرہ کرنے کو جاہلانہ عمل قراردے دیا ۔

 امر خان کا ایک ویڈیو کلپ آج کل سوشل میڈیاپروائرل ہواہےجس میں میزبان کیمرے کے پیچھے سے امرخان سے سوال کرتی ہیں کہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ اوورریٹڈاورسب سے کم درجہ رکھنے والا اداکار کون ہے،جواب میں انہوں نے کسی اداکار کے نام کے ساتھ جواب نہیں دیا اور سوچتے ہوئے کہا آپ یہ سوال کیوں پوچھ رہی ہیں؟ یہ نہیں پوچھیں کیونکہ آج کل ویسے ہی بہت سارے پروگرامز چل رہے ہیں جس میں اوورریٹڈ ، انڈرریٹڈ، کچرا اداکار سے متعلق دوسرے اداکارتبصرے کرتے ہیں۔

امرخان نے کہاکہ دنیا بھر میں کسی بھی ملک میں ایک اداکار دوسرے اداکار پر تبصرہ نہیں کرتا، یہ صرف ہماری انڈسٹری میں ہوتا ہے،میزبان نے کہا آپ کو کیوں لگتا ہے کہ ہمارے لوگ یہ سب پسند کرتے ہیں؟جواب میں اداکارہ نے کہا کہ کیونکہ ہم ایک جاہل قوم ہیں اس لیے،اس سے مختصر اور سیدھا جواب میں نہیں دے سکتی تھی۔

 میزبان نے جواب سن کراداکارہ سے کہا کہ یہ اس سوال کا بہترین جواب تھا۔