حیدرآباد میں ڈھائی سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
حکام انسداد پولیو پروگرام کے مطابق حیدرآباد میں 29 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
فوکل پرسن وزیراعظم برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس کا کہیں بھی ہونا ہر بچے کے لیے خطرہ ہے،صوبوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئےجامع روڈ میپ پر عملدرآمد ہو رہا ہے والدین سے درخواست ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔
دوسری جانب نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹربرائے پولیوکے کوآرڈینیٹر انوار الحق کا کہنا ہے کہ پولیو کیس کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
حیدرآباد اور کراچی کے اضلاع میں پولیو وائرس کئی ماہ سے موجود ہے پولیو سے متاثرہ اضلاع میں آئندہ ماہ انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سندھ میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 3 اور ملک بھر میں 16 ہو گئی ہے۔