13

پشاور: منکی پاکس کا ملک میں رواں سال کا تیسرا کیس رپورٹ

وزارتِ صحت نے پاکستان میں منکی پاکس کے تیسرے کیس کی تصدیق کر دی ہے۔

وزارتِ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے ایم پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے۔

حکام وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ یہ رواں سال کا تیسرا کیس ہے، جبکہ گزشتہ 2 سال میں اب تک منکی پاکس کے کُل 12 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

محکمۂ صحت کے مطابق حالیہ کیس میں پشاور سے تعلق رکھنے والے شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے جو حال ہی میں مشرقِ وسطیٰ سے وطن واپس آیا تھا۔