32

ایپل کی ایئرپوڈز کے دو نئے ورژن متعارف کرنے کی تیاری

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اس سال کے آخر تک ایئرپوڈز کے دو نئے ورژن متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ یہ نئے ایئر پوڈز، ایئرپوڈز 3 کے ساتھ ایئر پوڈز 2 کی جگہ بھی لیں گے۔

بلومبرگ کے مارک گرمین کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل ایک نیا ایئر پوڈز 4 جاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جو کم اور زیادہ قیمت والے ورژن میں متعارف کرائے جائیں گے۔

یہ  ایئرپوڈز، ایئر پوڈز  پرو 2 کے برابر کے ہوں گے ، جو ایپل کے ایئر بڈز رینج میں سب سے اعلیٰ ہیں۔

ان ایئر پوڈز کو گزشتہ ستمبر میں ہی اپ ڈیٹ کیا گیا تھا – حالانکہ انہیں اسی وقت اعلان کردہ آئی فون سے میچ کرنے کے لئے لائٹننگ کے بجائے صرف ایک نئی  یو ایس بی-سی چارجنگ سلاٹ فراہم کی گئی تھی۔

ایئرپوڈز  3 سال  2021 کے آخر سے مارکیٹ میں ہیں۔ ان کے پاس ایک ڈیزائن ہے جو ایئرپوڈز پرو سے مشابہت رکھتا ہے ، اور اس میں اپیشل آڈیو جیسی کچھ اعلی درجے کی خصوصیات شامل ہیں ، تاہم، ان میں نوائز کینسیلیشن کا فیچر نہیں ہے۔