ممبئی: بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے ڈھائی کروڑ کی نئی لگژری گاڑی خرید لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے ٹویوٹا لیکسس ایم پی وی خریدی ہے جو انڈیا میں کمپنی کی سب سے مہنگی گاڑی ہے۔
جھانوی کپور کی کار کلیکشن میں پہلے ہی مرسڈیز GLE 250D جس کی قیمت 67 لاکھ روپے ہے، BMW X5 جس کی قیمت 95 لاکھ روپے ہے، اور مرسڈیز بینز ایس کلاس کی قیمت 1.62 کروڑ روپے موجود ہیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اداکارہ کی نئی سواری کی نمائش کی گئی، گاڑی کی ایکس شو روم قیمت تقریباً 2.50 کروڑ روپے بتائی گئی ہے، جس کی آن روڈ لاگت 2.87 کروڑ روپے کے قریب ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے بھی اس سال کے شروع میں سلور کلر میں ایسا ہی ماڈل خریدا تھا۔
یاد رہے کہ جھانوی کپور فی الحال اپنی آنے والی تیلگو پہلی فلم، دیوارا: پارٹ 1 کی ریلیز کے لیے تیار ہیں۔