14

رانی مکھرجی کے کزن و اداکار سمراٹ مکھرجی کلکتہ میں گرفتار

بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کے کزن و بنگالی اداکار سمراٹ مکھرجی کو کلکتہ میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپوررٹس کے مطابق کلکتہ کے علاقے بیھلا میں اداکار کی تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار  کو کچل دیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی ہوگیا جس کی حالت تشویشناک ہے۔

تشویشناک حالت کے باعث زخمی کو سرکاری اسپتال سے شہر منتقل کردیا گیا۔ اداکار کی گاڑی نے موٹر سائیکل کو کچلنے کے بعد گھر میں بھی گھس گئی اور دروازہ بھی توڑ دیا۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سمراٹ مکھر جی مبینہ طور پر نشے میں تھے۔ دوسری جانب پولیس نے اداکار کو گرفتار کرلیا اور گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔