15

دماغ کو صحت مند رکھنے کیلئے دن میں کتنے اخروٹ کھانے چاہئیں؟

اگر آپ دماغ کو تیز  اور صحت مند بنانا چاہتے ہیں تو روزانہ اخروٹ کھانے کو اپنی عادت بنا لیں۔

اخروٹ کی شکل بھی دماغ جیسی ہوتی ہے اور دماغی صحت کیلئے اخروٹ کی اہمیت اور افادیت بھی بہت زیادہ ہے۔

اخروٹ میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہے جبکہ یہ اینٹی آکسیڈینٹ، منرلز اور وٹامنز کا خزانہ ہوتا ہے۔

مختلف تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزانہ ایک خاص مقدار میں اخروٹ کھانے سے دماغ صحت مند رہتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مٹھی بھر یعنی 28 گرام اخروٹ  دماغ کو تیز اور فعال رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

اخروٹ سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے اس کے استعمال کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ 3 سے 4 اخروٹ کو لے کر اسے رات میں پانی یا پھر دودھ میں بھگو دیں  اور صبح کھا لیں۔

اس کے علاوہ اخروٹ کو آپ اپنی مرضی کے مطابق بھی کھا سکتے ہیں، کچھ افراد کھانوں میں بھی اخروٹ کھاتے ہیں اور کچھ افراد سلاد میں ڈال کر بھی اخروٹ کو کھانا پسند کرتے ہیں، اخروٹ کو دونوں صورتوں میں ایک خاص مقدار میں استعمال بھی سودمند ہے۔