13

روزانہ انڈے کھانے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

انڈے پروٹین، آئرن، امائنو ایسڈز اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اگر انڈے روزانہ کھائے جائیں تو جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

انڈے کے حوالے سے کچھ باتیں طویل عرصے سے متنازعہ بنی ہوئی ہے ہر نئی تحقیق اسے کبھی دل کے لیے مفید تو کبھی اسے مضر قرار دیتی ہے، تاہم نئے شواہد میں اس بات کا تعین کرلیا گیا۔

روزانہ دو انڈے کھانے سے جسم کو 12 گرام پروٹین حاصل ہوتا ہے جبکہ وٹامن اے، ڈی، بی، آئیوڈین اور دیگر اجزا بھی ملتے ہیں، تاہم اس کے ساتھ ساتھ اس کا نقصان بھی مد نظر رکھنا ضروری ہے۔

حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق نے طویل عرصے سے اس یقین کو چیلنج کیا ہے کہ انڈے دل کی صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

عام خیال کے برعکس انڈوں کا محدود استعمال قلبی امراض کے خطرے کو نہیں بڑھاتا اور یہی انکشاف بہت سے لوگوں کو حیران کر دیتا ہے، انڈوں میں چونکہ کولیسٹرول کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اسی لیے اسے دل کی صحت کے لیے مضر قرار دے احتیاط برتنے کو کہا جاتا ہے۔

نارتھ کیرولائنا کے شہر ڈرہم میں ڈیوک کلینیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ایک تحقیق میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 400,000 سے زیادہ افراد کے ایک جامع تجزیے کیا گیا تاہم نتائج کے مطابق محققین کو انڈے کی مقدار اور کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز یعنی سی وی ڈی کے خطرے کے درمیان کوئی واضح تعلق نہیں ملا۔ یہی وجہ ہے کہ یہ نتائج سابقہ نتائج کو چیلنج کر رہے ہیں جس میں انڈے کے استعمال کو دل کے لیے مضر قرار دیا گیا تھا۔

 دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مطالعہ میں شامل شرکاء مختلف غذائی عادات کو اپنائے ہوئے تھے جس میں انڈہ ان کی غذا کا لازمی حصہ تھا جس سے اس بات کو تقویت ملتی کہ انڈے دل کی صحت کے لیے خاطر خواہ خطرات لاحق کیے بغیر متوازن غذا کا حصہ بن سکتے ہیں۔

اگرچہ انڈوں میں واقعی کولیسٹرول زیادہ ہوتا ہے، تاہم نئے شواہد بتاتے ہیں کہ غذائی کولیسٹرول کا خون میں موجود کولیسٹرول کی سطح پر اتنا زیادہ اثر انداز نہیں ہوتا جیسا کہ اس سے پہلے سوچاجاتا تھا۔

یہی وجہ ہے کہ اس بات کا دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے کہ انڈے کا استعمال سی وی ڈی کے خطرے کا باعث بنتا ہے یا نہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ انڈوں کو مختلف غذاؤں کے ساتھ شامل کر کے خوارک کا حصہ بنایا جاسکتا ہے

ان امید افزا نتائج کے باوجود، ماہرین انڈے کے محتاط استعمال پر زور دے رہیں ہیں، اگرچہ انڈے دل کے لیے ایک صحت مند غذا کا حصہ ضرور ہو سکتے ہیں، لیکن ان کا ضرورت سے زیادہ استعمال قلب کی صحت کو متاثر کر سکتا ہے۔