ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سیمیگلوٹائڈ نامی فعال جزو کی حامل وزن کم کرنے والی ادویات سگریٹ نوشی ترک کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔
حال ہی میں ایک جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ سیمیگلوٹائڈ ان لوگوں میں جن کو سگریٹ نوشی کی لت سے چھٹکارہ پانے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے، میں لت کو ترک کرنے سے تعلق رکھتی ہے۔
امریکا کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آن ڈرگ ایبوز کے محققین نے تقریبا 223،000 افراد کے صحت کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا۔ جن میں ٹائپ 2 ذیابیطس اور تمباکو کی لت میں مبتلا افراد بھی شامل تھے، اور انہوں نے انسداد ذیابیطس ادویات کا استعمال کیا تھا۔
مطالعے میں شامل تقریبا 6000 شرکاء نے سیمیگلوٹائڈ کا استعمال کیا جبکہ دیگر نے ذیابیطس کی سات دیگر دواؤں میں سے ایک کا استعمال کیا تھا۔
سائنس دانوں نے 12 ماہ کے فالو اپ کے دوران شرکاء سے حاصل کردہ الیکٹرانک صحت کے اعداد و شمار کا بھی جائزہ لیا۔
مطالعے میں دیکھا گیا کہ ان افراد نے تمباکونوشی کا علاج کرنے کے لئے معالجین سے ملاقات کی یا انہوں نے 12 ماہ کے اندر تمباکو نوشی چھوڑنے یا مشاورت کے لئے دواؤں کا استعمال کیا یا نہیں۔
تحقیق میں انسولین اور میٹفارمین سمیت سات دیگر اینٹی ذیابیطس ادویات کے مقابلے میں سیماگلوٹائڈ تمباکو نوشی سے متعلق صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات جیسے مشاورت کے لئے کم خطرے سے تعلق دیکھا گیا۔