16

نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ادویات کی بڑھتی فروخت پر ڈریپ کا نوٹس

نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ادویات کی بڑھتی فروخت پر ڈریپ نے نوٹس لے لیا۔ تمام صوبائی محکموں کو ڈاکٹری نسخے کے بغیر ادویات نہ بیچنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

سی ای او ڈریپ عاصم رؤف نے کہا کہ نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت فوری روکی جائے۔ اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت کے لیے قوانین میں تبدیلی  کی ہدایت بھی کر دی۔

ڈاکٹرعاصم رؤف نے کہا کہ بیماری پیدا کرنے والے جرثوموں میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت بڑھ رہی ہے۔ دنیا بھر میں اینٹی بائیوٹک ادویات نسخے پر فروخت ہوتی پاکستان میں ٹافیوں کی طرح فروخت ہوتی ہیں۔

غیر ضروری اینٹی بائیوٹک ادویات تجویز کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف  ایکشن بھی تجویز کیا گیا ہے۔ ادویات کی فروخت کے لیے غیر اخلاقی مارکیٹنگ کرنے والی فارما کمپنیوں کے خلاف بھی ایکشن لیں گے۔ پاکستان میں ہر سال لگ بھگ 135 ارب روپے کی اینٹی بائیوٹک ادویات فروخت ہوتی ہیں۔