سینئر اداکارہ و گلوکارہ اسما ء عباس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ مہنگائی وجہ سے متعدد بار لنڈا بازار سے خریداری کر چکی ہیں۔
اسما عباس کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک مختصر ویڈیو میں انہیں سینئر اداکار علی طاہر کے ہمراہ لنڈا بازار سے خریداری کا اعتراف کرتے ہوئے دیکھا جا ہے۔
اسما ءعباس کا کہنا تھا کہ وہ متعدد بار لنڈا بازار جا چکی ہیں اور وہ وہاں سے خریداری کرتی رہی ہیں، کیوں کہ وہاں سے سستے داموں میں اچھی چیزیں ملتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال وہ لندن جا رہی تھیں اور وہاں بہت سردیاں تھیں، اس لیے انہوں نے جیکٹس خریدنے تھے تو وہ لنڈا بازار چلی گئیں۔
اسماءعباس کے مطابق چونکہ جیکٹس بڑے مہنگے ہوتے ہیں، اس لیے انہوں نے برانڈڈ اور نئے جیکٹس خریدنے کے بجائے لنڈا بازار سے انہیں خریدنے کا فیصلہ کیا اور وہ ریڑھوں پر پڑے جیکٹس خرید کر لائیں۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں انتہائی سستے 500 روپے میں ایک جیکٹ ملا، انہوں نے چار مختلف رنگوں کے جیکٹس خریدے۔
وائرل کلپ میں اداکار علی طاہر نے بھی بتایا کہ وہ بھی لنڈا بازار جاتے رہتے ہیں اور عام طور پر وہ اپنی پروڈکشن کیلئے لنڈے سے چیزیں خریدتے ہیں۔
انہوں نے بھی اعتراف کیا کہ لنڈا بازار میں بہت اچھی چیزیں ملتی ہیں، وہ کراچی کے معروف زینب مارکیٹ جاتے رہتے ہیں، جہاں بہت اچھی اور سستی چیزیں ملتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ زینب مارکیٹ سے نائیٹ سوٹس سمیت دیگر چیزیں خریدتے ہیں۔
دونوں اداکاروں کی لنڈا بازار سے خریداری کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور اس پر مداحوں نے کمینٹس کرتے ہوئے لکھا کہ اس میں کوئی برائی یا گناہ نہیں ہے۔