پولیس نے خلیل الرحمن قمر کوہنی ٹریپ کرنے والا ماسٹر مائنڈ گرفتار کر لیا،آرگنائز کرائم یونٹ نے حسن شاہ کو پشاور سے گرفتار کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ساتھی محمد رفیق بھی پشاور سے گرفتار کیا ہے۔
دوسری جانب خلیل الرحمن قمر نے قانونی جنگ کے لیے وکیل کی خدمات حاصل کرلی ،خلیل الرحمن قمر نے مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کو اپنا وکیل مقرر کرلیا ۔
خلیل الرحمن قمر کا وکیل آج ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں پیش ہوگا۔
خیال رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرکے تاوان مانگنے کی واردات 15 جولائی 2024 کو ہوئی تھی جبکہ مقدمہ 6 دن بعد 21 جولائی 2024 کو درج ہوا تھا۔
پولیس خواتین سمیت 12 ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔