66

’ کسی لڑکی کی زندگی میں ایسا نہ ہو‘، اروشی نے اپنی نازیبا ویڈیو لیک پربلآخر خاموشی توڑ دی

بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنی نازیبا ویڈیو لیک پر بلآخر ردعمل دے دیا۔

کچھ روز قبل اداکارہ کا 23 سیکنڈ کا متنازع ویڈیو کِلپ سامنے آیا تھا جس سے متعلق سوشل میڈیا صارفین قیاس کررہے تھے  کہ یہ کلپ اروشی کی نئی آنے والی فلم کا ایک سین ہے جب کہ کچھ صارفین نے اس ویڈیو کلپ کو پبلسٹی اسٹنٹ تو کئی نے ڈیپ فیک قرار دیا تھا۔

اس حوالے سے اداکارہ نے باضابطہ کسی قسم کا بیان نہیں دیا تھا البتہ ایک آڈیو ضرور سامنے آئی تھی جس میں وہ اپنے منیجر پر غصہ کررہی تھیں تاہم اب اروشی کے ردعمل کے بعد لگتا ہے جیسے وہ آڈیو بھی فیک تھی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اروشی نے بتایا کہ جب ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوئی تھی تو وہ اس سے بہت پریشان ہوگئی تھیں اور انہیں اس وقت کافی برا لگا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ ویڈیو ان کی ذاتی زندگی کی نہیں تھی بلکہ وہ ایک فلم کا منظر تھا۔

اروشی روٹیلا نے کہا کہ ان کے ساتھ کبھی ایسا نہیں ہوا ہے اور ان کی خواہش ہے کسی بھی لڑکی کی زندگی میں ایسا نہ ہو۔