کیلیفورنیا: ایپل کی جانب سے ابھی تک آئی فون 16 متعارف نہیں کرایا گیا لیکن 2025 میں متوقع آئی فون 17 کے متعلق افواہیں گردش کرنے لگ گئیں ہیں۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق مستقبل میں ایپل کی جانے سے متعارف کرائے جانے والے فون میں کیمرا ٹیکنالوجی کو زبردست اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے جس سے ایپل کے پہلے سے متاثر کن پورٹریٹ موڈ کو فائدہ ہوگا۔
ایک نئی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ ایپل آئی فون 17 روسٹر میں کم از کم ایک ڈیوائس کے لئے مکینیکل اپرچر کے ساتھ کیمرے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ یہ اب تک ہر آئی فون میں استعمال ہونے والے لینس سسٹم سے ایک بڑے فیچر کا خاتمہ ہوگا۔
نئے مکینیکل سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے آئی فون کے اپرچر کے سائز کو ایڈجسٹ کر سکیں گے، اس طرح تصویر لیتے وقت سینسر تک پہنچنے والی روشنی کو قابو کیا جاسکے گا۔ اس کے نتیجے میں کسی تصویر کی فیلڈ کی گہرائی پر اثر انداز ہو سکتی ہے – یعنی ، تصویر کے کون سے حصے فوکس میں ہیں اور کون سے دھندلے ہیں – یہی وہ چیز ہے جو پورٹریٹ موڈ شاٹس کو ان کا منفرد معیار دینے میں مدد کرتی ہے۔