20

ملائکہ اروڑا کی زندگی میں ایک اور نوجوان کی انٹری

معروف بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑا اپنے بریک اپ اور ’نامعلوم‘ شخص کی وجہ سے توجہ حاصل کررہی ہیں۔

ملائکہ ان دنوں اسپین میں چھٹیاں گزار رہی ہیں، جہاں اداکارہ کی جانب سے ایک نامعلوم شخص کے ساتھ تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپلوڈ کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے بتانا ہے کہ اداکارہ کی ایک نوجوان کے ہمراہ وقت بتانے کی افواہ بھی گرم ہے، ملائکہ کی جانب سے شئیر کی گئی تصویر میں نوجوان کا چہرہ بلر کیا گیا تھا۔

واضح رہے حال ہی میں ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کے درمیان اب دوریاں پیدا ہونے کی خبر بھی سامنے آ رہی ہے، جس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب اننت امبانی کی شادی کے موقع پر بھی ملائکہ اروڑا غائب تھیں، ارجن کپور ہی شادی میں دکھائی دے رہے تھے۔