96

میں مسلسل درد اور تکلیف میں ہوں، حنا خان

 بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان چھاتی کے کینسر کا شکار ہیں جو آج کل اپنا علاج کروا رہی ہیں، اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ ظاہر نہیں کرتیں ہیں لیکن وہ مسلسل درد میں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ حنا خان چھاتی کے کینسر کے تیسرے درجے سے لڑرہی ہیں، حنا خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے کہا کہ کیموتھراپی کے بعد اُنہوں نے اپنے ایک نئے پراجیکٹس پر کام شروع کردیا ہے۔

حنا خان کی شوٹنگ کی ویڈیو پر جہاں اُنکے مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے اداکارہ کی ہمت کی داد دی تو وہیں کچھ صارفین نےبھارتی اداکارہ کو ٹرول بھی کیا۔

بعد ازاں حنا خان نے صارفین کی ٹرولنگ پر اپنےردعمل میں آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں پیغام جاری کیاکہ مسلسل درد میں رہنا، ہاں مسلسل، میرا ہر سیکنڈ درد میں گزرتا ہے لیکن اس کے باوجود میں مسکرا رہی ہوں۔

اداکارہ حنا خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر میں ظاہر نہیں کرتی تو اسکا یہ مطلب نہیں ہےکہ میں تکلیف میں نہیں ہوں، میں اپنا درد ظاہر نہیں کرتی اور یہی کہتی ہوں کہ میں ٹھیک ہوں۔