18

بھارتی کرکٹر شبمن گل سے رومانوی تعلقات کی افواہیں ، بھارتی اداکارہ کا ردعمل

بھارتی ٹی وی اداکارہ ردھیما پنڈت نےکہا ہےکہ بھارتی کرکٹر شبمن گل سے رومانوی تعلقات کی افواہیں  پبلسٹی اسٹنٹ نہیں ، وہ ان کو جانتی تک نہیں۔

خیال رہےکہ گزشتہ کچھ دنوں سے  ردھیما پنڈت کا نام کرکٹر شوبھمن گل سے جوڑا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ اداکارہ دسمبر 2024 میں اپنے سے 9 سال چھوٹے شبمن گل سے شادی کرنے جا رہی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے شبمن گل کے ساتھ اپنی شادی کی خبروں کو بالکل غلط اور بے بنیاد قرار دیا۔

ردھیما پنڈت نےکہا کہ اگر میری زندگی میں ایسا کچھ ہو رہا ہو گا یا اگر میں شادی کے بارے میں سوچ رہی ہوں گی تو میں ذاتی طور پر اس کا اعلان کروں گی لیکن فی الحال اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ردھیما پنڈت کی جانب سے تردید سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان افواہوں کو اداکارہ کی جانب سے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا گیا۔

اس پر اداکارہ نے ردعمل دیتے ہوئےکہا ہےکہ یہ سراسر بے بنیاد بات ہے،  میں تو شمبن گل کو جانتی تک نہیں ہوں، جو سچ ہے مجھے پتہ ہے۔ مجھے اگر اس قسم کا پبلسٹی اسٹنٹ کرنا ہوتا تو میں ' بگ باس' میں کرکے باآسانی شہرت حاصل کرلیتی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شبمن کا نام سابق  بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر اور اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ بھی جوڑا جا چکا ہے۔