معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے پاکستانی اداکاروئوں بارے بڑا انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں ایچ ایس وائے نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی اداکارائیں پلاسٹک سرجری کروا کر خوبصورت ہوئی ہیں،انہوں نےکہا کہ کچھ اداکار بھی ہیں جنہوں نے سرجری کروائی مگر زیادہ تر ایک جیسے ہی لگتے ہیں،سب کے ہیئر سٹائل، داڑھی، گال، ناک ایک جیسی ہی دکھائی دیتی ہے۔
فیشن ڈیزائنر نے کہا کہ ہمارے یہاں کوئی بھی اداکار یا اداکارہ اگر دبئی یا ترکیہ سے واپس پاکستان آئے تو وہ خوبصورت لگ رہے ہوتے ہیں اور جب اُن سے وجہ پوچھتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ وہاں کا موسم اچھا تھا، اسی وجہ سے سکن پہلے سے بہتر ہو گئی ہے۔
بھلا ان سے کوئی پوچھے کہ دبئی میں کونسا ہر وقت موسم اچھا رہتا ہے وہاں تو زیادہ گرمی پڑتی ہے۔
ایچ ایس وائے نے کہا کہ کسی کے بھی اندر خوبصورتی میک اپ یا پلاسٹک سرجریز سے نہیں بلکہ خوبصورتی انسان کے اندر ہوتی ہے،انسان کا اخلاق اور اس کا ملنے کا طریقہ ان انسان کی شخصیت کو ظاہر کرتا ہے۔