107

فیروز خان کی دوسری اہلیہ کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کی دلکش  تصاویر سوشل میڈیا پر  وائرل ہوگئیں ۔

 

معروف اداکار فیروز خان اپنی دوسری شادی کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، شادی کے بعد سے اداکار اپنی دوسری اہلیہ زینب کے ہمراہ کوئی نہ کوئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں جو خوب وائرل بھی ہوتی ہے، اب فیروز خان کی بڑی بہن اور اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوریز میں اپنی نئی بھابھی کی تصاویر جاری کیں۔

 

پہلی تصویر میں زینب اللہ کے نام ’الشکور‘ کی پینٹنگ کے سامنے کھڑی اسے دیکھ رہی ہیں.

 

 

دوسری تصویر میں وہ گاڑی میں بیٹھی ہیں، حمائمہ ملک نے اپنی انسٹاگرام سٹوریز میں فیروز خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ ، شکراللہ، اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنی نئی نویلی بھابھی ڈاکٹر زینب کو بہن کہہ کر پُکارتے ہوئے اُن سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔

 

 

 واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزے سلطان کے ساتھ ہوئی تھی، اس جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بیٹے سلطان جبکہ فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی،تاہم2بچوں کی پیدائش کے بعد اس جوڑے نے راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی اور گزشتہ ماہ کی شروعات میں فیروز خان نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھی۔