80

اینڈرائیڈ صارفین پاسورڈ چُرانے والی اِن ایپس سے ہوجائیں ہوشیار!

سائبر ماہرین کی جانب سے ایسی اینڈرائیڈ ایپس کی نشان دہی کی گئی ہے جو صارفین کے پاسورڈ چوری کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

اکثر ایپلی کیشنز فعال ہونے کے لیے صارفین سے ان کے گوگل، فیس بک یا دیگر اکاؤنٹس کی معلومات طلب کرتی ہیں۔ بعض اوقات ان معلومات کا دیا جانا ایپلی کیشن کے استعمال کے لیے ضروری ہوتا ہے جبکہ اکثر اوقات یہ جعلسازوں کی چال ہوتی ہے جس میں وہ صارفین کو پھنساتے ہیں۔

حال ہی میں جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسی متعدد ایپلی کیشنز ہیں جو صارفین نے ڈاؤن لوڈ کی ہوئی ہیں اور وہ صارفین کا صرف نجی ڈیٹا ہی نہیں چُرا رہیں بلکہ ان کا فیس بک پاسورڈ اور کرپٹو ڈیٹا بھی حاصل کر رہی ہیں۔

ایک سائبر سیکیورٹی کمپنی ٹرینڈ مائیکرو نے پلے اسٹور پر موجود 200 سے زائد ایپلی کیشنز کی ایک فہرست جاری کی ہے جو اپنے اندر ’فیس اسٹیلر‘ رکھتی ہیں۔ فیس اسٹیلر اینڈرائیڈ میں ایک قسم کے اسپائی ویئر ہوتے ہیں۔

درج ذیل وہ سات ایپس ہیں جن کو ٹرینڈ مائیکرو کمپنی نے پکڑا ہے۔ اگر آپ بھی یہ ایپلی کیشنز استعمال کر رہے ہیں تو فوری طور پر ان کو ڈیلیٹ کر دیں۔

ڈیلی فٹنس او ایل۔

پینوراما کیمرا۔

بزنس میٹا منیجر۔

سوام فوٹو۔

انجوائے فوٹو ایڈیٹر۔

کرپٹو مائننگ فارم یور اون کوائن۔

فوٹو گیمنگ پزل۔