154

واٹس ایپ صارفین اب وائس نوٹ تحریر میں بھی تبدیل کرسکیں گے

عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ  واٹس ایپ  صارفین کی سہولت کیلئے وائس نوٹ  ٹرانسکرپشن پر کام کررہی ہے جسے جلد ہی  پیش کردیا جائے گا۔

 ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ  وائس نوٹ  ٹرانسکرائب فیچر کے ذریعے صارفین کو وائس میسیجز یا پھر کسی انٹرویو کو سننے کی ضرورت نہیں پڑھے گی بلکہ اب  آپ  اپنی مرضی سے وائس نوٹ کو  پڑھ بھی سکیں گے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ وائس ٹرانسکرپشن فیچر میں زبان کی تبدیلی کے آپشن پر بھی کام کررہی ہےجس سے ٹرانسکرپٹس کو مزید بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔

 وائس ٹرانسکرپشن کے فیچر کو مختلف زبانوں میں تبدیل کرنے کیلئے  ایپ میں ایک نئے  سیکشن کا اضافہ کیاجاسکتا ہے، فی الحال واٹس ایپ صارفین  کیلئے  نئے فیچر میں 5 زبانیں (انگریزی، ہسپانوی، پرتگالی (برازیل)، روسی اور ہندی)  دستیاب ہوں گی جن میں سے صارفین  کسی بھی زبان کا انتخاب کر سکیں گے تاہم مستقبل میں فیچر میں مزید زبانوں کو شامل کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

ویب بیٹا  انفو کے مطابق صارف کو  وائس  نوٹ کو  ٹرانسکرائب کرنے کیلئے  150ایم بی  کے  نئے ایپ ڈیٹا کو ڈاؤن لوڈ  کرنے کی ضرورت پڑے گی، اضافی ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعدصارفین  صوتی پیغامات کو پڑھنے کے لیے نئے فیچر کا استعمال کر سکیں گے۔

نیا فیچر خاص طور پر ایسے حالات میں کارآمد ثابت ہوگا جہاں وائس ریکارڈنگ سننا مشکل ہو۔