266

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ دیہات میں 8 گھنٹے اور شہری علاقوں 6 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 36 ہزار 300 میگاواٹ تک جا پہنچی جبکہ مجموعی پیداوار ساڑھے 20 ہزار میگاواٹ ہے۔ بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے اور شہروں میں 4 سے 6 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

نقصانات اور چوری والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 16 گھنٹے تک ہوگیا۔ پاور ڈویژن کا دعوی ہے کہ ملک بھر میں کہیں بھی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی، لوڈ شیڈنگ صرف وہاں ہے جہاں چوری یا نقصانات زیادہ اور ریکوری کم ہے۔

دوسری طرف اسلام آباد اور راولپنڈی میں بجلی کوٹے سے سرپلس موجود ہے۔ آئیسکو حکام کے مطابق جڑواں شہروں میں مینٹینس کے نام پر بھی لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی۔