آسکر ایوارڈز 2024ء کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا، فلم ’اوپن ہائیمر‘ 13 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔
تفصیلات کے مطابق 96 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب کل اتوار کے روز 10 مارچ کو لاس اینجلس میں ہوگی جس کی میزبانی کے فرائض مسلسل دوسرے سال معروف میزبان جمی کمیل انجام دیں گے۔
آسکرز کیلئے نامزد بہترین فلموں میں امریکن فکشن، باربی، اناٹومی آف اے فال، دی ہولڈوورس، میسٹرو، پاسٹ لائیوز، دی زون آف انٹرسٹ، دی ہولڈ اوور، کلرز آف دی فلاور مون اور پور تھنگز شامل ہیں۔
اکیڈمی ایوارڈز سے قبل ہونے والے گولڈن گلوب ایوارڈز میں بھی 'اوپن ہائمر' نے سب سے زیادہ ایوارڈ جیتے تھے اور امکان ہے کہ یہاں بھی میدان کرسٹوفر نولن کی فلم ہی مارے گی۔ 'اوپن ہائمر'، ایٹم بم کے موجد رابرٹ اوپن ہائمر کی بائیو پک ہے جس میں کلین مرفی نے مرکزی کردار ادا کیا جب کہ ایملی بلنٹ اور رابرٹ ڈاؤنی جونیئر بھی اس کی کاسٹ میں شامل تھے اور تینوں ہی اداکار آسکرز کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔
اوپن ہائیمر کے بعد پور تھنگز کو سب سے زیادہ آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا، پور تھنگز کی نامزدگیوں میں بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر اور بہترین اداکارہ سمیت 11 شعبے شامل ہیں۔ فلم کلرز آف دی فلاور مون کو بہترین ڈائریکٹر اور بہترین اداکارہ سمیت 10 ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا ہے، اس فلم میں لیڈ رول نبھانے والے اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو بہترین اداکار کی نامزدگی حاصل نہ کر سکے۔فلم باربی نے بھی آسکرز ایوارڈز میں 8 نامزدگیاں حاصل کی ہیں جن میں بہترین فلم، بہترین معاون اداکار (ریان گوسلنگ) اور دو بہترین گانوں کی نامزدگیاں شامل ہیں، باربی کو بہترین ڈائریکٹر کی کیٹیگری میں نامزد نہیں کیا گیا۔
بہترین فلم کیٹیگری میں باربی،اوپن ہائمر، امریکن فکشن، ایناٹومی آف اے فال، دی ہولڈ اوورز، کلرز آف دی فلاور مون، مائسٹرو، پور تھنگز اور دی زون آف انٹریسٹ شامل ہیں۔
بہترین اداکار کی کیٹیگری میں کلین مرفی، بریڈلی کوپر، کولمین ڈومنگو، پال جیاماٹی اور جیفری رائٹ شامل ہیں۔
بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں انیٹ بیننگ، للی گلیڈاسٹون، ایما اسٹون اور ساندرا ہلر مدِمقابل ہیں۔ باربی کا مرکزی کردار ادا کربے والی اداکارہ مارگو روبی کو نامزد نہیں کیا گیا جس پر مداحوں نے حیرت کا اظہار کیا۔
بہترین معاون اداکار کی کیٹیگری میں رابرٹ ڈی نیرو، رائن گوسلنگ، مارک رفلو، رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اور اسٹرلنگ کے براؤن موجود ہیں۔
بہترین معاون اداکارہ کی کیٹیگری کیلئے ایملی بلنٹ، ڈینئل بروکس، امیریکا فریرا، جوڈی فوسٹر اور ڈیوائن جوئے رینڈولف مدمقابل ہیں۔
بہترین ہدایتکار کی کیٹیگری میں جسٹین ٹریئٹ، مارٹن اسکورسیزی، کرسٹوفر نولن، یورگوس لینتھیموس اور جوناتھن گلیزر مدمقابلہ ہوں گے۔
بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کی کیٹیگری میں اٹلی، جاپان، اسپین، جرمنی اور برطانیہ کی فلمیں نامزد کی گئی ہیں۔
بہترین اینی میٹڈ فیچر فلم کیلئے ایلی مینٹل، اسپائیڈر مین اکروس دی اسپائیڈرورس، دی بوائے اینڈ دی ہیرن، نیمونا اور روبوٹ ڈریمز کے درمیان مقابلہ ہو گا۔