سکھر کے نواحی علاقے صالح پٹ میں خسرہ پھلنے سے اموات کا سلسلہ جاری، 15 روز کے دوران خسرہ میں مبتلا ہوکر 5 معصوم بچے انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق سکھر کے گاؤں پیر مراد علی شاہ اور شہباز ڈنو میں 15 سے زائد بچے خسرہ کے مرض میں مبتلا ہونے کے بائث انتقال کرگئے۔ جن میں 2 سالہ عباس، 3 سالہ اسما عمر، 5 سالہ رانی، 3 سالہ رحیما اور 1 سالہ فراز مھر شامل ہیں۔
سکھر کے ریگستانی علاقے میں خسرہ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے محکمہ ہیلتھ کی جانب سے کوئی بھی اقدامات نہیں کی جا رہے۔