49

موجودہ دور میں لوگ محنت کے بغیر راتوں رات مشہور ہونا چاہتے ہیں: عاطف اسلم

گلوکار عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ لوگ راتو ں رات مشہور ہونا چاہتے ہیں لیکن محنت نہیں کرنا چاہتے۔

ایک انٹرویو میں نئے گلوکاروں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عاطف اسلم نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ آٹو ٹیون ہمارے دور میں نہیں تھے لیکن اب وہ راتوں رات کامیاب ہونے کے لیے سہارا ہے کیونکہ اب لوگوں کو مشہور ہونا ہے محنت نہیں کرنی۔

انہوں نے کہا کہ اب لوگوں کو زیادہ دیر تک کیلئے اس مقام پر رہنا نہیں ہے، اگر محنت نہیں ہے تو یہ بہت کم وقت کیلئے ہے، تھوڑی دیر کی شہرت زیادہ نہیں چلتی۔

عاطف اسلم کا کہنا تھاکہ کہ یہ بھی کوئی فارمولا نہیں ہے، اللہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے  اور جسے چاہتا ہے ذلت دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضروری نہیں جس انسان کے پاس مال بہت زیادہ ہے وہ اچھا ہو اور ضروری نہیں ہے جس کے مال کم ہو وہ برا انسان ہو۔