39

'ملک میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو لازمی ووٹ دیں'، شوبز ستاروں کی اپیل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے عوام سے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کردی۔

ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، تمام سیاسی جماعتیں جلسوں، ریلیوں اور انتخابی مہم میں مصروف ہیں جبکہ جگہ جگہ سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز بھی آویزاں ہیں۔

8 فروری کو ووٹ ڈال کر عوام اگلے پانچ سالوں کے لیے ملک کا  نیا وزیراعظم منتخب کریں گے، اسی سلسلے میں پاکستانی شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

عدنان صدیقی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی پوسٹ میں کہا کہ “8 فروری پوری قوم کے لیے ایک اہم دن ہے لہٰذا آپ سب سے گزارش ہے کہ لازمی ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں کیونکہ ملک میں تبدیلی لانے کی طاقت ہمارے ہاتھ میں ہے”۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

 
 
 
 
 
View this post on Instagram

A post shared by Muneeb Butt (@muneeb_butt)

اداکار نے کہا کہ “یاد رکھیں، اگر آپ نے 8 فروری کو ووٹ نہیں دیا تو آپ بعد میں ملکی حالات پر شکوہ کرنے کا حق کھو دیں گے لہٰذا اپنا حق استعمال کرتے ہوئے خود اپنے مستقبل کو تشکیل دیں”۔

گلوکار و اداکار فرحان سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کی گئی اپنی پوسٹ میں کہا کہ “پاکستانیوں باہر آؤ اور 8 فروری کو ووٹ دو”۔

فرحان سعید نے کہا کہ “اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے ساتھ ظلم ہوا ہے تو ووٹ دیں، اگر آپ اپنے ملک کی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں تو ووٹ دیں، اگر آپ صحیح شخص کو ملک کی قیادت کرتے دیکھنا چاہتے ہیں تو ووٹ دیں”۔

اداکارہ مایا علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ “اپنے ووٹ کا دانشمندی سے استعمال کریں کیونکہ یہ وقت اپنے مستقبل کو بچانے اور اپنے حال کو بہتر بنانے کا ہے”۔

مایا علی نے کہا کہ “پاکستان کے بارے میں سوچیں، ان قربانیوں کے بارے میں سوچیں جو اب تک دی گئی ہیں، ہمارے بچوں کا مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے اور ہمیں حق پر کھڑا ہونا ہے”۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ “پاکستان کی بہتری کے لیے درست لیڈر کا انتخاب کریں گے”۔

maya

اداکار منیب بٹ نے انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ “8 فروری کو الیکشن ہونے والے ہیں اور زیادہ تر لوگ یہی کہہ رہے ہیں کہ ہم ووٹ نہیں ڈالیں گے کیونکہ اُن کا ڈر ہے کہ ووٹ تبدیل ہوجائے گا یا دھاندلی ہوجائے گی”۔

منیب بٹ نے کہا کہ “آپ کا ڈر ٹھیک ہے لیکن ووٹ بھی ضروری ہے کیونکہ یہ ہماری ذمہ داری ہے، ہم جسے ووٹ دیں گے وہ اگلے پانچ سال کے لیے پاور میں آئے گا لہٰذا 8 فروری کو گھروں سے نکلیں اور لازمی ووٹ ڈالیں”۔

حنا خواجہ بیات نے انسٹاگرام پر ووٹ ڈالنے کے طریقے کی کچھ ویڈیوز پوسٹ کرتے ہوئے عوام سے 8 فروری کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ 8 فروری جمعرات کے روز ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے، ووٹ ڈالنے کے لیے رائے دہندگان کو صبح 8 بجے سے لے کر شام 6 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔

 
 
 
 
 
 
View this post on Instagram

A post shared by Hina Bayat (@hinakhwajabayatofficial)