426

نیوزی لینڈ میں پتھروں کا دریا بہنے لگا

نیوزی لینڈ:نیوزی لینڈ کے ایک علاقے میں لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب پانی کے اوپر بڑی مقدار میں چھوٹے بڑے پتھر بہت قوت کے ساتھ بہنے لگے، گویا کسی پتھریلے دریا کی طرح کا رخ اختیار کرگئے جن سے بڑے پیمانے پر نشیبی علاقے کے مکانات متاثر ہوئے ہیں۔

20 فروری کو ٹراپیکل سائیکلون گیتا کے بعد نیوزی لینڈ کے نشیبی علاقوں  کینٹربری اور ساؤتھ آئی لینڈ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ یہ تباہی اس وقت نوٹ کی گئی جب دریائے راکیا کے اتھلے پانیوں میں مٹی بھر گئی اور اس کے اوپر بھاری پتھر تیرنے لگے۔

یہ منظری بہت دیر تک جاری رہا جسے دیکھ کر لوگوں نے پتھر کے دریا کا گمان کیا جس پر بڑی تیزی سے پتھر پھسلے چلے جارہے تھے۔ ایک مقامی خاتون ڈونا فیلڈ نے بتایا کہ 20 فروری کو یہ واقعہ پیش آیا اور پانی کے بہاؤ کے برخلاف پتھروں کے دریا کی آواز بہت زوردار تھی جو دور دور تک سنی گئی۔