43

صائم پلان کا حصہ ہیں تو حارث کو کیوں چھوڑ دیا؟ رمیز راجا کا سوال

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے قومی ٹیم کے موجودہ سلیکٹرز پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔

کرکٹ ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجا نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ 2023 کے دوران محمد حارث نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن اسکے بعد اس مواقعے کیوں نہیں دیئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان بیٹر کا اسٹرائیک ریٹ 200 سے زائد کا تھا اور اس اسٹرائیک ریٹ کیساتھ کوئی بیٹر مستقل مزاجی سے رنز اسکور نہیں کرسکتا کیوں اس میں رسک ہوتا ہے۔

حارث 20-30 رنز کی اننگز کھیلتا ہے لیکن وہ اسکو طویل اننگز میں نہیں بدل پاتا، پہلے ایک کرکٹر کو 180 کے اسٹرائیک ریٹ تک پہنچایا گیا اب اسکو پلان میں شامل نہیں کیا، اس سے کھلاڑی کا بھی نقصان ہوتا ہے۔

سابق چیئرمین نے سوال کیا کہ اگر آپ کے پلان میں صائم ایوب ہیں تو محمد حارث کو کیوں چھوڑ دیا؟۔