28

’’خاموش ہوکر کرکٹ کھیلیں‘‘ سابق کپتان سرفراز احمد کا نوجوان کرکٹرز کو مشورہ

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ  نوجوان کرکٹرز کو مشورہ ہے کہ خاموش ہوکر کرکٹ کھیلیں۔

کراچی میں  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنی بھی کرکٹ کھیلی خاموش ہوکر کھیلی، نوجوان کرکٹرز کو مشورہ ہے کہ خاموش ہوکر کرکٹ کھیلیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنا کوئی آسان کام نہیں، ذراء سی غلطی پر کپتان کو پھڑکادیا جاتا ہے۔

سرفراز احمد کا مزید کہنا ہے کہ شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنایا ہے تو انہیں وقت بھی دینا چاہیے، شان مسعود نے آسٹریلیا کے خلاف اچھی کپتانی کی، پلیئنگ الیون کا انتخاب کرنا ٹیم مینجمنٹ کا کام ہے، پرفارمنس دیں گے تو دوسرا موقع بھی ملے گا۔