35

آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں اہم تبدیلیاں کر دیں

آئی سی سی کی جانب سے کرکٹ قوانین میں مزید تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

نئی پلیئنگ کنڈیشن کے مطابق آن فیلڈ امپائر کی جانب سے اسٹمپ کی اپیل ہوئی تو ٹی وی امپائر کیچ کی جانچ نہیں کرسکے گا، کیچ کے لیے الگ سے ریویو لینا ہوگا۔

آئی سی سی نے کن کشن کا قانون بھی مزید واضح کردیا ہے۔بولنگ کے دوران کن کشن کی وجہ سے معطل کھلاڑی کے متبادل کو بولنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔

آئی سی سی نے فیلڈ انجری کی تشخیص اور علاج کے لیے مقرر کردہ وقت بھی چار منٹ تک محدود کردیا ہے۔

قبل ازیں آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اب ٹی ٹوئنٹی اورون ڈے میں اوورز کےدوران سٹاپ واچ کااستعمال کیاجائےگا۔

میچ میں تین باراوورزکےدرمیان ساٹھ سیکنڈ سےزیادہ وقت لینےپرپانچ رنزکی پینلٹی لگائی جائے گی ۔

آئی سی سی کے مطابق پچ یا آٶٹ فیلڈ کوپانچ سال کےعرصےمیں پانچ یا چھ ڈی میرٹ پوائنٹ ملنے پرگراٶنڈ کاانٹرنیشنل سٹیٹس ختم کردیاجائے گا۔

مینز او ر ویمنز آفیشل کی میچ فیس برابر کر دی گئی ہے،ویمنزکرکٹ کےمیچ میں آفیشل کو بھی مینزکرکٹ جتنی میچ فیس ملےگی ۔