28

کرکٹ آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کو بیٹ پر فاختہ کی تصویر لگانے کی اجازت دیدی

کرکٹ آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کو رواں سیزن میں بگ بیش میچز کے دوران بیٹ پر امن کی فاختہ کی تصویر لگانے کی اجازت دے دی۔

رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے حال ہی میں سڈنی میں ایک تقریب میں عثمان خواجہ کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ میں عثمان خواجہ کو اس جرأت کے لیے مبارکباد دینا چاہوں گا جس نے انسانی اقدار کے لیے کھڑے ہو کر دکھایا۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ سال کے آخر میں آسٹریلوی کرکٹر کو فلسطین کے حق میں بلے پر تحریر اور جوتے پر امن کی علامت فاختہ کے نشان کو بنانے سے روکا تھا۔

اوپننگ بیٹر نے اس سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا سے کئی ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

عثمان خواجہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر کھیلے تھے۔