دنیا کی معروف ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میںگزشتہ دوماہ کے دوران 10 ہزار کا اضافہ ریکارڈ کی گیا ہے اور نومبر 2023 سے 2جنوری 2024 تک کے اعدادوشمار کے مطابق بٹ کوائن کی قیت 45 ہزار ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔
روسی خبر رساں ادارے تاس کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں منگل کو بٹ کوائن کی قیمت 6.93 فیصد اضافے کے ساتھ 45,374 ڈالر تک پہنچ گئی۔ بٹ کوائن کی قیمت کی یہ 5 اپریل 2022 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔
یاد رہے کہ نومبر 2023 میں گزشتہ سال مئی کے بعد ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں 10 ہزار ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا تھااوران 18 ماہ میں ایک کوائن کی قیمت 35 ہزار ڈالر سے تجاویز کرکے بلند ےترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ بٹ کوائن کی قیمت میں نیوڈ انسٹی ٹیوشنل انٹرسٹ کی وجہ سے اضافہ ہوا ہے، اوراس کی مارکیٹ کا مجموعی حجم 700 ارب ڈالر سے بھی تجاویز کر گیاتھا۔
واضح رہے کہ بٹ کوائن ایک کرپٹوکرنسی ہے جسے 2008 میں کسی نامعلوم شخص یا ساتوشی ناکاموٹو کا نام استعمال کرنے والے لوگوں کے ایک گروپ نے ایجاد کیا تھا۔ یہ ایک مرکزی بینک یا واحد ایڈمنسٹریٹر کے بغیر ڈیجیٹل کرنسی ہے جسے پیئر ٹو پیئر بٹ کوائن نیٹ ورک پر ایک صارف سے دوسرے صارف کو بھیجا جا سکتا ہے۔