39

سال 2023، انٹر بینک میں ڈالر کی نسبت روپیہ کی قدر میں 24.47 فیصد کمی

سال 2023 میں بھی انٹر بینک میں ڈالر کی نسبت روپیہ کی قدر میں مجموعی طور پر 24.47 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ملک کو در پیش مالیاتی مشکلات معیشت و سیاست کی غیر واضح سمت کے باعث 2023 میں بھی انٹر بینک میں ڈالر کی نسبت روپیہ کی قدر میں مجموعی طور پر 24.47 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر 20.05 فیصد گھٹ گئی دیگر اہم غیر ملکی کرنسیوں میں شامل پاؤنڈ اور یورو کی اڑان بھی تیز رفتار رہی اور سال کے بیشتر دورانیئے میں روپیہ چاروں شانے چت رہا۔

2023 کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مجموعی طور پر 55.43 روپے کے اضافے سے سال کے اختتام پر 281.86 روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 47.22 روپے کے اضافے سے 282.72 روپے پر بند ہوئی۔