40

بجلی کی فراہمی معطل، شیڈول جاری کر دیا گیا

کے الیکٹرک نے صبح ( منگل) کراچی میں بجلی معطلی کا شیڈول جاری کر دیا۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق صبح بروز منگل ایئر پورٹ 2 گرِڈ پر 10 بجے سے 6 بجے تک  مینٹیننس شٹ ڈاؤن اور عارضی تعطل آسکتا ہے، گڈاپ اور کوئنزروڈگرڈ پر 9 بجے سے 6 بجے تک  مینٹیننس شٹ ڈاؤن اور عارضی تعطل آسکتا ہے، اورنگی  ٹاون گرڈ پر 9 بجے سے 2 بجے  تک  مینٹیننس شٹ ڈاؤن اور عارضی تعطل آسکتا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا مزید کہنا ہے کہ گرڈ سے منسلک صارفین کو عارضی طور پر بجلی کی فراہمی معطل کی جاسکتی ہے، سسٹم کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مینٹننس ضروری ہے، مزید رہنمائی کے لیے 118 یا  کے الیکٹرک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رابطہ کریں۔