30

بنگلہ دیش نے پہلی بارنیوزی لینڈ کو اس کی سرزمین پر شکست دیکر تاریخ رقم کر دی

بنگلہ دیش نے پہلی بار ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کو اس کی سرزمین پر شکست دے کر تاریخ رقم کر دی ۔

 سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف 9 وکٹوں سے فتح حاصل کی ۔ فاتح ٹیم نے 99 رنز کا  ہدف 16 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔

تین میچوں کی سیریز 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی ، گزشتہ روز میکلین پارک ، نیپئر میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 31.4 اوورز میں 98 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ول ینگ 26 اور کپتان ٹام لیتھم 21 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تنظیم حسن ثاقب ، شریف الاسلام اور سومیا سرکار نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جواب میں بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف 15.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا کپتان نجم الحسین شنٹو نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔

انعام الحق 37 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے تنظیم حسن ثاقب کو میچ اور ول ینگ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔