49

علاقائی ممالک کو برآمدات میں بڑا اضافہ

پاکستان سے علاقائی ممالک کو برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 16.29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک کی مدت میں افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال اور مالدیپ سمیت 7 علاقائی ممالک کو ایک ارب 85 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو مجموعی برآمدات کا 14.83 فیصد ہے۔

چین کو جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ایک ارب 22 کروڑ 30 ارب ڈالر، افغانستان کو 23کروڑ 29 لاکھ 70 ہزار ڈالر اور بنگلہ دیش کو 24 کروڑ 84 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔

اسی طرح سری لنکا کو 14 کروڑ 59 لاکھ 70 ہزار ڈالر، نیپال کو 14 لاکھ 39 ہزار ڈالر اور مالدیپ کو 38 لاکھ 32 ہزار ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس مدت میں علاقائی ممالک سے درآمدت کا حجم 5 ارب 4 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.03 فیصد کم ہے۔