46

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ بڑی کمی کردی

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی منظوری دے دی۔

 پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے کمی ہوئی ہے۔

 مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 14 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 29 پیسے کمی کی گئی ہے۔

بعدازاں وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

پیٹرول کی قیمت 14 روپے کمی کے بعد 267 روپے 34 پیسے ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 13.50 روپے کمی کے بعد 276.21 روپے ہوگئی۔

اسی طرح مٹی تیل کی قیمت 10روپے 14 پیسے کمی کے بعد 191.02 پیسے ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت 11روپے 29پیسے کمی کے بعد 164روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہر پندرہ روز کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔