آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے آل راؤنڈر عامر جمال کا کہنا ہے کہ اگر کیچز ہوجاتے تو آسٹریلیا کے اسکور میں 80 سے 85 رنز مزید کم ہوتے، وارنر نے جس طرح بیٹنگ کی اس کے بعد پاکستان نے اچھا کم بیک کیا۔
پرتھ ٹیسٹ میں پہلے دن کے کھیل کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر جمال نے کہا کہ پہلے اسپیل میں نہیں لیکن بعد کے اسپیل میں ردھم ملا۔
آل راؤنڈر کا کہنا تحا کہ کوشش کریں گے کہ دوسرے روز جلد از جلد آسٹریلیا کی اننگز کا خاتمہ کریں۔
عامر جمال نے کہا کہ شروع میں نہیں دوسرے، تیسرےسیشن میں پچ بولرز کو مدد دے رہی تھی، پچ اچھی ہے رائٹ جگہ پر بولنگ ہوگی تو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر جیسےکوالٹی بیٹر کے سامنے بولنگ کرناچینلج ہوتا ہے، وارنر نے اچھی اننگز کھیلی، ایسے بیٹرز کو آؤٹ کرنے کے لیے پلان کرنا ہوتا ہے۔