پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں سے پریشان پاکستانی شہریوں کیلئے باعث سکون اہم خبر سامنے آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے، 15 دنوں میں خام تیل کی قیمتوں میں 5.68 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمتوں میں کمی واقع ہو سکتی ہے ، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 74 ڈالر سے گرکر 69.86 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے ۔
انڈسٹری زرائع کا کہنا ہے کہ فی لیٹر پیٹرول 13 روپے سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، فی لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل 13.50 روپے سستا کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے جبکہ مٹی کا تیل فی لیٹر 8 روپے سستا کرنے کی تجویز
لائیٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 10 روپے تک سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، جیٹ فیول کی بات کی جائے تو قیمت میں 8 روپے تک کمی کی تجویز ہے ۔
فرنس آئل فی ٹن 9 ہزار400 روپے تک سستا کرنے کی تجویز ہے ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی ہوئی تو مہنگائی کی شرح میں بھی کمی ہوگی ۔