39

رواں مالی سال گاڑیوں کی فروخت میں 15 فیصد کمی ریکارڈ

رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر15 فیصدکی کمی دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر2023 تک کی مدت میں ملک میں گاڑیوں کے 514780 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15 فیصدکم ہے۔

 اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں گاڑیوں کے 603199 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔نومبرمیں ملک میں 98625 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جواکتوبرکے مقابلہ میں 13 فیصدکم ہے، اکتوبرمیں ملک میں 113545 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

 آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں رواں سال نومبرمیں ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر25 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ گزشتہ سال نومبرمیں 131224 گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی جورواں سال نومبرمیں کم ہوکر 98625 یونٹس ہوگئی۔