50

گڑ کی قیمت میں 45 روپے فی کلو کا اضافہ

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر، چینی کے بعد گڑ کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو گڑ کی قیمت میں 45 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ بوری کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا  اضافہ ہوا ہے۔

پشاوری گڑ کی قیمت 125 سے بڑھ کر 170 روپے تک پہنچ گئی اور پچاس کلو کی بوری کی قیمت 6 ہزار 2 پچاس سے بڑھ کر 8 ہزار2 پچاس روپے کی ہو گئی ہے۔

اس حوالے سے ڈیلرز حضرات کا کہنا ہےکہ گڑ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ موجودہ مہنگائی اور بڑھتی ڈیمانڈ ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں چینی کے بحران سے نئی قیمت 200 روپے تک جاپہنچی۔

جبکہ 50 کلو چینی کی بوری ایک ہزار روپے مہنگی ہوکر 9 ہزار روپے کی ہوگئی۔ اور پرچون میں چینی کی قیمت 180 سے بڑھ کر 200 روپے تک جاپہنچی ہے۔