واٹس ایپ نے اگست 2021 میں تصاویر اور ویڈیوز کی پرائیویسی اور ایپ کی میموری کو بچانے کیلئے ویوونس نامی فیچر متعارف کرایا تھا۔
اس فیچر کے تحت بھیجی جانیوالی تصویر یا ویڈیو ایک بار کھلنے کے بعد چیٹ سے مکمل طور پر غائب ہو جاتی ہے تاہم اب واٹس ایپ کی جانب سے آڈیو میسجر کو بھی اس فیچر میں شامل کر لیا گیا ہے۔
ماہرین اس فیچر پر کئی ماہ سے کام کر رہے تھےاور اب اسے اینڈرائیڈ اورآئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے یہ کہا گیا ہے اب صارفین ایسے آڈیو میسج بھیج سکیں گے جو ایک بار پہلے ہونے کے بعد خود بخود ڈیلیٹ ہو جائیں گے۔
واٹس ایپ میں پہلے ہی ڈس او پیئر نگ میسجز کا فیچر موجود ہے جس میں آڈیو میسجر مخصوص وقت کے بعد غائب ہو جاتے ہیں۔
مگر ویو ونس کا نیا فیچر مکمل چیٹ کی بجائے کسی ایک مخصوص آڈیو میچ کے لیے استعمال کیا جاسکے گا جو ایک بار دیکھے جانے کے بعد غائب ہو جائے گا۔
خیال رہے کہ جب ویودنس فیچر متعارف کرایا گیا تھا تو کمپنی نے کہا تھا کہ اس فیچر کو وائی فائی لاگ ان تفصیلات یا دیگر حساس تفصیلات کی تصاویر شیئر کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔
اب آڈیو میسجز کو اس کا حصہ بناتے ہوئے کمپنی کا کہنا تھا کہ اب آپ کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات یا دیگر حساس تفصیلات ایسے آڈیو میسج میں شیئر کر سکیں گے جو ایک بار پلے ہونے کے بعد ڈیلیٹ ہو جائے گا۔