33

مہنگائی میں اضافے کے سبب شرح سود برقرار رہنے کا امکان

ملک میں مہنگائی میں اضافے کے سبب شرح سودبرقراررہنےکاامکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کااجلاس12دسمبرکوطلب کرلیا گیا ہے، جس میں مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سودکاتعین کرے گی۔


اس وقت بنیادی شرح سود22فیصد کی سطح پر ہے، تاہم معاشی ماہرین نے مہنگائی میں اضافے کے باعث شرح سودبرقراررہنےکاامکان ظاہر کیاہے۔

 یاد رہے کہ ٹاپ لائن سکیورٹیز کے سروے کے مطابق 63 فیصد شرکا سمجھتے ہیں کہ پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی جبکہ 19 فیصد افراد کو امید ہے کہ شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی ہوگی۔