36

آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ سے قبل ہی اپنا ’لوگو‘ تبدیل کر لیا

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے T20ورلڈکپ کے آغاز سے قبل اپنا ’ لوگو‘ تبدیل کر لیا ہے ۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹرپر آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈکپ کی مناسبت سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں فاتح ٹیم انگلینڈ کے علاوہ پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ کو نمایاں دیکھایا گیا ہے۔آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ اگلے سال ویسٹ انڈیز میں شیڈول ہے اور نئے لوگو میں میزبان ملک کے کھجور کے درختوں اور کے ‘اسٹرائپس’ کو خراج تحسین پیش کرنے والا ایک مخصوص پیٹرن شامل ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ اگلے برس 4 سے 30 جون تک ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شیڈول ایونٹ میں پہلی بار 20 ٹیمیں شامل ہوں گی جنہیں 5، 5 ٹیموں کے 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں کُل 55 میچز کھیلے جائیں گے۔