28

گراوٹ کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید سستا ہو گیا

دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 15 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی

جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 284 روپے 53 پیسے کی سطح سے کم ہو کر 284 روپے 38 پیسے کی سطح پر بند ہوئی ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 53 پیسے سستا ہونے کےبعد  284 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہو 285 روپے 50 پیسے کی سطح پرآگیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 44 پیسے سستا  ہونے کے بعد 284 روپے 53 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔