50

پی ایس ایل9؛ غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست سامنے آگئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست سامنے آگئی۔

پی ایس ایل 9 کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے جس میں معروف پلئیرز کے علاوہ 254 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے، اس سال آسٹریلیا کے کسی بھی بڑے پلئیر کی جانب سے اپنا رجسٹر نہیں کروایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیرملکی کھلاڑیوں کی دلچسپی میں اضافہ دیکھا ہے، جنہوں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کی ہے۔

فہرست میں کرکٹ کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے تاہم قابل ذکر آسٹریلوی کھلاڑی اس لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔

پلاٹینم کیٹیگری میں 20 غیرملکی پلئیرز کو شامل کیا گیا ہے جس میں انگلش کرکٹرز کی تعداد نمایاں ہے۔

ایلکس ہیلز، مجیب الرحمان، شکیب الحسن، ٹام کوہلر کیڈمور، رحمان اللہ گرباز، ڈیوڈ ویز، سکندر رضا، کولن منرو، جیمز ونس، رسی وان ڈیر ڈوسن اور حضرت اللہ زازئی جیسے نامور کھلاڑی پہلے ہی پی ایس ایل کے لیے سائن کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کا آفیشل ڈرافٹ 13 دسمبر کو لاہور میں شیڈول ہے۔

    فاختہ نے بتایا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 9 کے لئے بڑی تعداد میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی، پی ایس ایل 9 میں ابھی تک ابتدائی طور پر 254 انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی، پی ایس ایل 9 میں ابھی تک آسٹریلیا کے کسی بڑے نام نے رجسٹریشن نہیں کروائی، پلاٹینم کھلاڑیوں Qadir Khawaja